امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے۔
لاس اینجلس: امریکی میڈیا کے مطابق ماس شوٹنگ کا یہ واقعہ ضلع ویسٹ ایڈمز میں پیش آیا۔ جہاں ایک ریسٹورنٹ میں دو گروپوں کے ارکان نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس فائرنگ کرنے والے مسلح کی تلاش میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے وقت ریسٹورنٹ میں پچاس افراد موجود تھے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔