امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں7 افراد ہلاک ہوگئے، فائرنگ سے 2افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس کی کارروائی میں مشتبہ حملہ آور مارا گیا۔
فائرنگ کا واقعہ ٹیکساس کے شہر پلانو میں رات گئے پیش آیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، جب پولیس اہلکار گھر کے اندر داخل ہوا تو مشتبہ شخص نے اس پر بھی فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں ملزم ماراگیا۔ فوری طور پر ملزم اور مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔