counter easy hit

امریکا اور بھارت پاکستان کی اقتصادی ترقی نہیں چاہتے،فضل الرحمان

US and India do not want the economic development of Pakistan, Fazal ur Rehman

US and India do not want the economic development of Pakistan, Fazal ur Rehman

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختو نخوا حکومت کو پاک چین راہداری منصوبے سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہے، وہ پہلے ہی غیر سنجیدہ لوگوں کے پیچھے چھپی طاقتوں کی نشاندہی کر چکے ہیں ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ورکرز کنونشن سےخطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک عورتوں اور بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے، لیکن اس کے باوجود عالمی تنظیمیں آوازبلند نہیں کررہیں۔انہوں نے کہا کہ جے یوآئی واحد جماعت ہے جس نے اسمبلی سمیت تمام پلیٹ فارم پر مسلمانوں کے قتل عام کےخلاف آواز بلند کی، مسلمانوں کے قتل عام کےخلاف 23دسمبر کو ملک گیر احتجاج کیاجائے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپشن کی باتیں کرتی ہے،لیکن یہ باتیں وہ کرے جو خود پاک ہو، خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن بنایا گیا، لیکن جب کمیشن نے وزیراعلیٰ اور وزرا ء پر ہاتھ ڈالا تو انھیں کام کرنے سے روک دیاگیا۔انہوں نے مزید کہاکہ آج پاکستان کےخلاف سازشیں ہورہی ہیں، امریکااور بھارت پاکستان کی اقتصادی ترقی نہیں چاہتے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website