لندن………گزشتہ دنوں امریکہ اور روس کے جنگی طیارے ایک خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔
برطانوی اخبارڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کا جاسوس طیارہ بوئنگ آر سی 135روسی ساحل سے 30میل کے فاصلے پر بین الاقوامی پانیوں کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔ ایک روسی جنگی طیارہ ایس یو 27 امریکی جہاز کو خطرہ سمجھتے ہوئے اس کی طرف بڑھا اورانتہائی تیز رفتاری کے ساتھ امریکی جہاز سے محض 20فٹ کے فاصلے سے گزر گیا۔امریکی طیارے کے انتہائی قریب آ کر تیزی سے مڑنے والے روسی جنگی جہاز کے انجن سے نکلنے والی گیسوں کی طاقت نے بڑے سائز کے امریکی بوئنگ طیارے کو ہلا کر رکھ دیا اور اس کا بیلنس بگڑتے بگڑتے بچا۔ روسی طیارہ امریکی جہاز کے قریب سے گزرتے ہوئے انتباہی دھماکے بھی کرتا جا رہا تھاجو امریکی جہاز کے لیے علاقہ چھوڑ کر نکل جانے کا سگنل تھے۔