امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے صدر ٹرمپ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خط میں صدر سے امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کرنے کے لیے زور دیا جائے گا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق ان کمپنیوں میں ایپل، فیس بک ، گوگل ، ٹوئیٹر ، مائیکروسوفٹ اور یاہو جیسی کمپنیاں شامل ہیں ۔ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ انہیں نئی ویزا پالیسی پر تشویش ہے جس کے نتیجے میں ان کمپنیوں کے کام کرنے والے بہت سے ملازمین پر اثر پڑے گا۔ یہ ملازمین امریکا میں بہت محنت سے کام کرتے ہیں اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرتے ہیں ۔ مجوزہ خط کے متن کے مطابق ان کمپنیوں کی ترقی اور نئی نوکریوں کا انحصار مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن افراد کی شرکت پر ہوتا ہے۔