بیجنگ……امریکا اور چین میں سے کس کے دارالحکومت میں ارب پتی افراد کی تعداد زیادہ ہے۔ بیجنگ میں ارب پتی ہیں زیادہ، یا نیو یارک میں ، تحقیقاتی ادارے ہرون نے گلوبل رِچ لسٹ جاری کی ہے۔ بیجنگ نے پہلی بار نیو یارک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں اس وقت ارب پتی افراد کی تعداد 100 ہے اور سپر پاور کہلانے والے امریکا کے دارالحکومت میں اس وقت 95 ارب پتی ہیں ۔گذشتہ سال بیجنگ میں 32 نئے ارب پتی افراد کا اضافہ ہوا، جبکہ نیو یارک میں یہ تعداد صرف 4 تھی ۔بیجنگ کے ارب پتیو ں کی دولت کا تخمینہ 14 کھرب ڈالر ہے جو آسٹریلیا کی جی ڈی پی کے برابر ہے،چین نے مجموعی طور پر تو امریکا کو سب سے زیادہ ارب پٹی افراد کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا تاہم دنیا کے دس سر فہرست ارب پتی افراد کا تعلق امریکا ہی سے ہے