counter easy hit

یمن میں امریکا کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

صنعا: یمن کی سمندری حدود میں امریکا کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرنے سے ایک فوجی لاپتہ ہوگیا۔

US Black Hawk Helicopter crashes in Yemen

US Black Hawk Helicopter crashes in Yemen

امریکی سنٹرل کمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے جنوبی ساحل سے 20 میل دور سمندر میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر گیا جس میں پائلٹ سمیت 6 فوجی سوار تھے۔ امریکی فوج نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرکے 5 فوجیوں کو پانی سے نکال لیا جب کہ ایک فوجی بدستور لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جب واقعہ پیش آیا تب ہیلی کاپٹر سمندر پر کافی نیچے پرواز کررہا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی فوج یمن میں القاعدہ کے خلاف فضائی حملے کررہی ہے اور فروری سے لے کر اب تک عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر 80 حملے کیے جاچکے ہیں، جب کہ امریکی اسپیشل فورسز نے متعدد زمینی کارروائیں بھی کی ہیں جن میں جنوری میں کیا گیا ایک آپریشن بھی شامل ہے جس میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکی فوج کو کئی فضائی حادثات پیش آئے جن میں متعدد فوجی ہلاک ہوگئے۔ رواں ماہ امریکی ریاست ہوائی کے ساحل کے قریب سمندر میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 فوجی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ ماہ مسیسپی میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گرنے سے اسپیشل آپریشن فورس کے 16 اہلکاروں کی جانیں گئی تھیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website