counter easy hit

امریکا: سیاہ فام شہری کی ہلاکت کیخلاف مظاہروں میں شدت، 21 پولیس اہلکار زخمی

US black militants,

US black militants,

ٹینیسی ، جارجیا ، نیویارک ، لاس اینجلس اور سان فرانسسکو میں بھی سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے
نیو یارک (یس اُردو) امریکا میں سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں شدت آ گئی ، امریکی ریاست منی سوٹا میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں ، پولیس نے سو سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ، مظاہرے میں 21 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔
امریکی ریاستوں منی سوٹا اور لوزیانا میں پولیس کے ہاتھوں 2 سیاہ فام شہریوں کے قتل پر پولیس کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا ۔ منی سوٹا کے دارالحکومت سینٹ پال میں مظاہرین نے کئی سڑکیں اور پل بند کر دیے ۔ مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا ، بوتلیں اور فائر کریکر بھی پھینکے ۔مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں جس میں 21 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔لوزیانا کے دارالحکومت بیٹن روگ میں بھی سیاہ فام مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ ہوئی ۔ ٹینیسی ، جارجیا ، نیویارک ، لاس اینجلس اور سان فرانسسکو میں بھی سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔