نیو یارک : ہالی ووڈ فلم سٹریٹ آؤٹا کومپٹن ہپ ہاپ گروپ این ڈبلیو اے کے عروج و زوال کی داستان ہے۔ چودہ اگست کو ریلیز کے بعد سے اب فلم تیرہ کروڑ اکتالیس لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔
کم بجٹ سے مذہب کے موضوع پر بنی فلم وار روم نے اس ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والی تین فلموں کو مات دے دی ہے۔
وار روم کی تیاری پر صرف تیس لاکھ ڈالر خرچ ہوئے لیکن گزشتہ تین دن میں اس نے ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا ہے۔ ٹام کروز کی فلم مشن امپوسبل روگ نیشن اس ویک اینڈ پر تیسرے نمبر پر رہی۔