بوسٹن: پوری دنیا میں کچھ لمحوں کے لیے ساکت افراد کی وڈیوز بہت مقبولیت حاصل کررہی ہیں اور اس ویڈیو کو ’مینیکوئن چیلنج‘ کا نام دیا گیا ہے۔
ایسے مقابلوں میں عام افراد، فنکار، طالبعلم اور کھلاڑی وغیرہ فریم بدلتے کیمرے کے سامنے تقریباً ساکت ہوجاتے ہیں اور باری باری کیمرہ سب کے قریب جاکر ان کی وڈیو بناتا ہے جو بہت دلچسپ دکھائی دیتی ہے۔
انٹرنیٹ کا یہ جنون اب جانوروں میں بھی سرایت کرچکا ہے۔ کینساس کالج کے ایک طالبعلم ریان تھامس نے اپنے باکسر کتے ’’بوسٹن‘‘ کی ایسی ہی وڈیو بنائی ہے جو کئی وڈیوز میں لباس پہنے دلچسپ پوز میں دکھائی دے رہا ہے لیکن کتا وڈیو بناتے ہوئے ساکت ہے۔
یہ وڈیو دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور اب تک اس کی 2 لاکھ مرتبہ ٹویٹس ہوچکی ہیں۔ آپ بھی دیکھئے۔