counter easy hit

امریکہ کے دیرینہ خواہش پوری۔۔۔!!! سی پیک کے حوالے سے پاکستان نے بڑا قدم اُٹھا لیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) امریکا کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں سرمایہ کاری کی دعوت امریکی وزیر تجارت ولبر راس کے دورہ پاکستان کے موقع پر دی گئی۔یہ اہم بات مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر تجارت ولبر راس نے پاکستان کی دعوت

اٹارنی جنرل خالد جاوید تو آتے ہی چھا گئے۔۔۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان کی کس بات پر عمل کرنے کا اعلان کر دیا؟ حیران کن انکشاف

پر مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کا کہا ہے۔عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ سی پیک امریکا کیلئے کھلا ہے۔ اس منصوبے میں امریکی سرمایہ کاری پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ امریکا نے تیل اور گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان زبردست کیمسٹری بن چکی ہے۔

پاکستانی سیاست کی ساری ٹاپ لیڈرشپ نیب کی گرفت میں ۔۔۔۔ بہت جلد ملک میں کیا ہونے والا ہے؟ کامران خان نے پیشگوئی کر دی

 

افغان امن معاہدے کے بعد پاک امریکا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ امریکا نے مختلف سیکٹرز میں پائی جانیوالی کمزوریوں کی نشاندہی کی ہے۔ امریکا سے جی ایس پی کی سہولت پر بات ہوئی ہے۔مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ امریکا نے ٹیفا کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنیوں کے دفاتر انڈیا، بنگلا دیش اور کمبوڈیا میں موجود ہیں۔ امریکہ سے ای کامرس، زراعت اور تیل اور گیس میں سرمایہ کاری بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

US, COMMERCE, DELEGATION, GIVEN, BRIEFING, ON, CPEC, PROJECTS, IN, PAKISTAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website