واشنگٹں: ایک امریکی کمپنی نے خلا میں ہوٹل کھولنے کا اعلان کر دیا، بارہ دن کے قیام کی قیمت صرف ایک ارب روپے ہو گی۔
دور دراز خوبصورت مقامات کی سیر کرنے والوں کیلئے اچھی خبر، ایک امریکی کمپنی نے کیلیفورنیا کے شہر سان جوز میں خلا میں ہوٹل بنانے کا منصوبہ پیش کر دیا۔
اورورا سٹیشن نامی ہوٹل میں دو ہزار بائیس میں چھ سیاحوں کا پہلا گروپ قیام کرے گا اور 12 روزہ اس ٹور پر صرف ایک ارب دس کروڑ پاکستانی روپے کا خرچ آئے گا۔
کمپنی نے اس ہوٹل کی بکنگ شروع کر دی ہے جس کا ایڈوانس بانوے لاکھ پچاسی ہزار روپے رکھا گیا ہے۔ سیاحوں کو خلا میں قائم اس ہوٹل میں لے جانے سے پہلے تین ماہ کی تربیت دی جائے گی۔