واشنگٹن: ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کی بلااجازت نقل و حرکت محدود کرنے کی تصدیق کردی۔
ایک انٹرویو میں امریکا کے معاون نائب وزیرِ خارجہ برائے سیاسی امور تھامس شینن نے کہا ہے کہ امریکہ نے یہ پابندی پاکستان کی جانب سے امریکی سفارت کاروں کی بلا اجازت نقل و حرکت پر عائد پابندی کے جواب میں لگائی ہے۔ تھامس شینن نے کہا کہ سفارت کاری میں اس طرح کے اقدامات معمول کی بات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تعینات امریکی سفارت کاروں کو اپنے مقام سے دور سفر کرنے سے قبل پاکستان کی حکومت کو مطلع کرنا پڑتا ہے جس کے جواب میں امریکا نے بھی اپنے ہاں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کواس کاپابندکیاہے کہ وہ بغیر بتائے سفر نہ کریں۔