US confirms death of 2 Leaders of al-Qaeda
امریکہ نے افغانستان میں ڈرون حملے میں القاعدہ کے مزید2 رہنماؤں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ دونوں افراد دھماکہ خیز مواد بنانے کے ماہر تھے۔
ترجمان پینٹاگون کے مطابق بلال العتیبی اور القطانی کے نائب عبد الواحد الجنابی اکتوبر میں کنڑ کے امریکی فضائی حملوں میں مارے گئے تھے۔
ڈرون حملہ 23اکتوبر کو کنڑ کے قریب کیا گیا تھا، جس میں تین سینئر القاعدہ لیڈر مارے گئے، تاہم صرف القاعدہ کے امیر فاروق القطانی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔ تینوں افغانستان کے اندر دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے۔