واشنگٹن (یس ڈیسک) امریکی کانگریس نے ایک بار پھر سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کو دی جانے والی 50 کروڑ ڈالر کی امداد پر پابندی لگانے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری ایونِ نمائندگان میں ممبران کے سوالوں کا جواب دینے کے لیے پیش ہوئے۔ اس موقع پر کیلی فورنیا کی نمائندگی کرنے والے ممبر ڈنا روہر بار نے کہا کہ جس شخص نے امریکا کو اسامہ بن لادن کو پڑوانے میں مدد کی وہ پاکستان کی ایک جیل میں بند پڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اس کے باوجود انتظامیہ اس ملک کو 50 کروڑ ڈالر دینے کا سوچ رہی ہے جس نے شکیل آفریدی کو جیل میں ڈال کر ہمارے منہ پر تھپڑ مارا ہے۔‘جس پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جواب دیا کہ وہ اس معاملے کو سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور موجودہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے سامنے اٹھا چکے ہیں۔’اس مسئلے کا حل سفارتی طریقوں سے مسلسل بات چیت کے ذریعے ہی نکل سکتا ہے۔‘گذشتہ بجٹ میں بھی پاکستان کو ملنے والی رقم میں سے تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کو تب تک روکنے کی شرط رکھی گئی تھی جب تک آفریدی کو رہا نہ کر دیا جائے۔