counter easy hit

تشدد کے شکار طالبعلم احمد کے علاج کیلئے دستاویزات امریکی قونصل جنرل کو موصول

US Consul General treated received the documents of violence victim Student Ahmed

US Consul General treated received the documents of violence victim Student Ahmed

 کراچی: کیڈٹ کالج میں استاد کے تشدد سے معذور ہونے والے طالب علم احمد کے علاج کا ایک اور مرحلہ طے ہوگیا جہاں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے امریکا میں علا ج کے لئے دستاویزات قونصل جنرل کو دے دیئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ لاڑکانہ کے طالبِ علم احمد کے علاج کے لئے مزید سرگرم ہوگئے اورانہوں نے امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن سے ملاقات کی، جس میں احمد کے ویزے کیلیے کاغذات ان کے سپرد کئے جب کہ امریکی قونصل جنرل نے احمد اوراس کے والدین کو جلد ویزہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جنرل (ر) راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے بھوک ہڑتال میں بیٹھا شخص چل بسا

دوسری جانب احمد اوراس کے والدین کے پاسپورٹ بھی بن گئے ہیں جب کہ والد نے پاسپورٹ موصول ہونے کی تصدیق کی اوربتایا کہ پاسپورٹ  مزید کارروائی اور ویزے کے لیےبجھوا دیئےگئےہیں۔ والدین احمد کے ساتھ امریکا جائیں گے لیکن طبی ماہرین کہتے ہیں کہ احمد کے علاج میں 4 ماہ لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیکل بورڈ کی سفارش پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبِ علم احمد کے امریکا میں علاج کی منظوری دے دی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website