نیویارک ………امریکی سائیکلسٹ ایویلین اسٹیونز نے سائیکلنگ کی دنیا میں ایک گھنٹے میں طویل ترین فاصلہ طے کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
امریکا کے ایویلین اسٹیونزنے کولوراڈو اولمپک ٹریننگسینٹر میں29.813میل کا فاصلہ ساٹھ منٹ میں طے کیا۔ انہوں نے اس دوران 333میٹر کے حامل ٹریک پر 143 لیپس مکمل کرتے ہوئے آسٹریلوی سائیکلسٹ برائیڈی ڈونیل کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ برائیڈی ڈونیل نے ایک ماہ قبل29.113میل کا فاصلہ طے کرکے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔