counter easy hit

امریکا: ٹیکساس اور لوزیانا میں سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم

US DHS normal

US DHS normal

نیویارک……امریکی ریاست ٹیکساس اور لوزیانا میں سیلاب نے معمولات زندگی درہم برہم کردیے۔ سیکڑوں افراد نے نقل مکانی شروع کردی۔
ٹیکساس اور لوزیانا کے سرحدی علاقوں میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ کئی علاقوں میں مکانات چھتوں تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔سیلابی پانی متعدد سڑکیں اور گاڑیاں بھی بہا لے گیا۔ سیلاب کے باعث سڑکیں اور شاہراہیں عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں۔ امریکا کی جنوبی ریاستوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں میں مختلف حادثات کے دوران پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔