نئی دہلی :امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت میں مذہبی مقامات سے دور رہنے کی وارننگ دے دی۔
پہلی بار حکومتِ امریکہ نے تنبیع کی ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ داعش کا شدت پسند گروپ بھارت میں دہشت گرد حملے کر سکتا ہے۔
سکیورٹی کا یہ انتباہ بھارت میں امریکی شہریوں کے لیے ہے جو نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے جاری کیا۔
امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خبردار رہیں اور سکیورٹی سے متعلق آگاہی بڑھائیں، خاص طور پر مذہبی مقامات، مارکیٹ اور جشن کے مقامات کا دورہ کرنے سے باز رہیں۔
ماضی میں سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ سفر سے متعلق ہدایت ناموں میں بھارتی مجاہدین اور پاکستان میں قائم لشکر طیبہ جیسے مذہبی انتہا پسند گروپوں کا ذکر کیا گیا لیکن داعش کا نام کبھی نہیں لیا گیا تھا۔