جلال آباد: افغان صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم داعش کے 7 کارندے ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
افغان صوبے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے ضلع ہسکا مینا کے علاقے غرغری میں حملہ کرکے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں داعش کے 7 کارندے ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ننگرہار کے ترجمان کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں داعش کے شدت پسندوں کے اسلحہ و بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوا جب کہحملے میں کوئی سول شہری زخمی نہیں ہوا۔ قبل ازیں پولیس نے پچھیراگم ضلع میں آپریشن کے دوران داعش کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔