counter easy hit

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے، 10 پاکستانیوں سمیت 26 جنگجو ہلاک

کابل: افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں میں10پاکستانیوں سمیت داعش کے 26جنگجو ہلاک ہوگئے۔

US drone strike in Afghanistan, kills 26 militants including ten Pakistani

US drone strike in Afghanistan, kills 26 militants including ten Pakistani

افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 26جنگجو ہلاک ہوگئے جن میں 10پاکستانی عسکریت پسند بھی شامل ہیں، صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ضلع رودات ، کوٹ اور ہیسکا مینا میں نشانہ بنایا گیا،انکا کہنا تھاکہ عسکریت پسندوں کواس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے ٹھکانوں میں دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ مغربی صوبہ غور میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان نے حملے کیے ہیں اس دوران جوابی کارروائی میں 13جنگجو مارے گئے جبکہ 9زخمی ہوئے، مقامی حکام کا کہنا حملہ مقامی وقت صبح ایک بجے کے قریب ضلع تیوارا میں کیا گیا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا،حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں جن میں 13جنگجو مارے گئے، افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے ملک میں پرتشدد واقعات میں شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق تازہ ترین اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں شہری ہلاکتوں میں 2فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یو این اے ایم اے کا کہنا ہے کہ خودکش حملوں سے شہریوں کی ہلاکتوں کی تعدادمیں اضافہ جاری ہے جس کا خواتین اور بچوں پر زیادہ اثر ہوا ہے ،تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 30 جون تک 1662شہریوں کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جس میں گزشتہ سال اسی دورانیے میں 2فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی عرصے کے دوران زخمی شہریوں کی تعداد 3581کے ساتھ ایک فیصد گر گئی۔ رپورٹ سے ظاہر ہوتاہے کہ 6ماہ کے دوران 40فیصد شہری ہلاکتیں حکومت مخالف فورسز کی جانب سے دیسی ساختہ بم ڈیوائسز، خودکش حملوں دیگر دھماکا خیز مواد کے باعث ہوئیں جس کے نتیجے میں 596 شہری ہلاک اور 1483زخمی ہوئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website