تہران……… امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے اوپر سے ایرانی ڈرون نے پرواز کی ہے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ کے ترجمان کمانڈر کیون اسٹیفنز نے کہا کہ ایک ایرانی ڈرون 12 جنوری کو فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز کے قریب جب کہ امریکی جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین کے بالکل اوپر سے گزرا۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق تہران کے ایک غیر مسلح ڈرون نے خلیج فارس میں بحری مشقوں کے دوران امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے اس کی بالکل واضح تصاویر لیں۔تصاویر میں ایک بے نام ائیر کرافٹ کیریئر یعنی طیارہ بردار بحری جہاز کو دکھایا گیا۔امریکی بحریہ کے ترجمان کمانڈر کیون اسٹیفنز نے کہا کہ ایک ایرانی ڈرون 12 جنوری کو فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز کے قریب جب کہ امریکی جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین کے بالکل اوپر سے گزرا۔اْن کے بقول یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب طیارہ بردار بحری جہاز خلیج فارس میں بین الاقوامی آبی حدود میں سے گزر رہا تھا۔ایران کی بحری افواج کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ شیاری نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ یہ اقدام بہادری، تجربے اور ہمارے ڈرون کی سائنسی صلاحتیوں کو ظاہر کرتا ہے۔