ٹرمپ کے صدر بننے کے امکانات کے بعد امریکا میں مقیم تارکین وطن کی کینیڈا منتقلی میں دلچسپی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ کینیڈا کے لیے امیگریشن کی معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹس بدھ کی صبح اچانک کریش کرگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی شہریت اور امیگریشن کے لیے سرکاری ویب سائٹ بھی غیرفعال ہوگئی ہے۔ یہ ویب سائٹ کینیڈا کی امیگریشن سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی تارکین وطن سے سخت رویہ اختیار کرنے کا کہا تھا۔