اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہونے کہا ہے کہ امریکا کو اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنا چاہئے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہاکہ مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت ہے اور یہ بات کیسے مناسب ہوگی کہ صرف امریکی سفارت خانہ یہاں نہ ہو جبکہ باقی تمام سفارت خانے یہیں پر ہوں گے اور مجھے یقین ہے کہ کچھ ہی عرصے کے اندر زیادہ تر سفارت خانے یروشلم آ چکے ہوں گے۔ اس وقت تقریباً تمام غیر ملکی سفارت خانے تل ابیب کے ساحلی شہر میں واقع ہیں کیونکہ اُن کے ملکوں نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، جب تک مستقبل کے امن مذاکرات میں اس معاملے کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔