واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران میانمار کی قیادت سے روہنگیا مسلمانوں کے بحران پر گفتگو کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آئندہ ہفتے میانمار کا دورہ کریں گے۔ ان کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وہ اس دورے کے دوران میانمار کی قیادت سے روہنگیا مسلمانوں کے علاقے رخائن میں انسانی بحران پر بات چیت کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران چھ لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمان میانمار کی فوج کے انسانیت سوز مظالم کے باعث اپنا گھر بار چھوڑ کر ہمسایہ مسلمان ملک بنگلا دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔