کابل: پاکستان کے ساتھ تعلقات کا انحصار طالبان کے خلاف ایکشن پر ہوگا، نئی افغان پالیسی پر بات ہوگی: ریکس ٹلرسن کا بیان
امریکی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے، ریکس ٹیلرسن کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے اچانک افغانستان کا دورہ کیا اور بگرام ایئربیس پر صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبد اللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث دورے کو مختصر اور خفیہ رکھا گیا۔ پریس بریفنگ میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا انحصار طالبان کے خلاف ایکشن پر ہوگا۔