روسی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے ثبوتوں پر مبنی امریکی انٹیلی جنس رپورٹ 2012 میں بنائی گئی تھی۔
US intelligence reports of interference in the election is old, Russia
روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس کی جانب سے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے ثبوتوں پر مبنی رپورٹ پر صفحے کے آخر میں پبلشنگ کی تاریخ 11 دسمبر 2012 ءلکھی ہوئی ہے جبکہ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ سیاست میں بھی نہیں آئےتھے۔
خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں جن دو روسی چینلز کو فوکس کیا گیا ہے وہ امریکی انتخابات کا سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی بند ہو چکے تھے۔