امریکا اورایران کے درمیان تعلقات مزید بگڑنے لگے، امریکی صدر نے ایران کے خلاف کارروائی فوج کو حکم دے کربعدمیں واپس لے لیا،ایران کا کہنا ہے کہ کسی بھی فوجی ایکشن کا ذمہ دارامریکا ہوگا۔ امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کوکارروائی کا حکم دیکربعد میں واپس لے لیا، اخبار کے مطابق جمعرات کی شام فوج کو ایران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا، شام کا وقت ایران کوبےخبررکھنے کیلئے چنا گیا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق کارروائی کی تیاری ابتدائی مراحل میں تھی کہ جمعہ کی صبح صدر نے حکم واپس لے لیا۔ ادھر ایران نے خبردار کیا ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر ایسا ہوا تو اس کا ذمہ دارامریکا ہوگا،ایران سوئیٹزرلینڈ کے سفارتخانے کے ذریعے امریکا تک پیغام پہنچایا ہے۔ ایران نے مار گرائے گئے امریکی ڈرون کے ٹکڑے بھی میڈیا کے سامنے پیش کر دیے، جرمنی اورمتحدہ عرب امارات نے ممکنہ ایران امریکا جنگ کے پیش نظرکشیدگی والوں علاقوں میں فضائی آپریشن معطل کردیا ہے۔