نیویارک……… امریکہ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص کو زیادہ بچے پیدا کرنے پر عدالت نے جیل بھیج دیا۔سزا یافتہ شخص نے 13 خواتینکے ملکر یہ بچے پیدا کیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نورمین بینیٹ نامی شخص نے اتنے سارے بچے پیدا کیے مگر اپنے ذمہ چائلڈ سپورٹ کی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہ کروائی جو بڑھتے بڑھتے 50 ہزار ڈالر ہو گئی جس پر اسے دوبارہ گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔جج مارلن پوک نے ملزم کو دو آپشن دیئے کہ یا تو اپنے ذمہ واجب الادا رقم ایک مہینے میں ادا کر دے، ورنہ 90 دن کے لیے دوبارہ جیل جانے کے لیے تیار ہوجائے۔ عدالت کے ریکارڈز سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ نورمین کے دراصل 13 نہیں بلکہ 15 بچے ہیں جو اس نے 13 خواتین سے پیدا کیے ہیں مگر 2 بچوں اور 2 خواتین کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ نورمین نے عدالت کو بتایا کہ وہ ایک کنسٹرکشن کمپنی میں کام کرتا تھا مگر سردی کا موسم آنے کے باعث کام بند ہو گیا اور وہ بے روزگار ہو گیا جس کی وجہ سے رقم ادا نہیں کر سکا۔نور مین کے مطابق اس نے اوہاما ایئر پورٹ پر نوکری کے لیے درخواست دی مگر وہاں سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔جج نے اتنے سارے بچوں کی پرورش کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نورمین کو ایک مہینے میں رقم ادا کرنے کا حکم دیا۔ اب نورمین آئندہ ہفتے عدالت میں پیش ہو گا۔ تب تک اگر اس نے رقم ادا نہ کی تو اسے 90 روز کے لیے دوبارہ جیل بھیج دیا جائے گا۔