counter easy hit

امریکا : برفانی طوفان کے بعد زندگی بحال ہونا شروع

US life begun to recover

US life begun to recover

واشنگٹن ……امریکا میں برف کے بدترین طوفان کے بعد منجمد زندگی بحال ہونا شرو ع ہو گئی، تاہم موسم اب بھی انتہائی سرد ہے ، امریکا کی 20 ریاستوں میں تباہی مچاتا ہوا، برفانی طوفان تھم گیا۔
سورج نے جلوہ دکھایا تو لوگ بھی گھروں سے باہر نکل آئے اور برف پرکھیل کود کرلطف اٹھا رہے ہیں،سڑکوں پر جمی برف ہٹانے کے کام میں انتظامیہ تیزی سے مصروف ہے۔نیویارک،اور بالٹی مور میں برفانی طوفان کے باعث بند کی گئی سڑکیں کھول دی گئی ہیں، تاہم شہریوں کو دوران سفر محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ نیو جرسی میں ٹریفک پرپابندی برقرارہے ۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیویارک کے پبلک اسکول پیر سے کُھل جائیں گے ،تاہم واشنگٹن ڈی سی،نیوجرسی ،ہارورڈ اور بالٹی مور کے اسکول پیر کے روز بھی بند رہیں گے۔