counter easy hit

امریکی میڈیا نے ٹرمپ کی تقریر مایوس کن قرار دے دی

امریکی میڈیا نے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریر کو غیر واضح اور مایوس کن قرار دے دیا ۔

US media called the Trump speech as disappointing

US media called the Trump speech as disappointing

نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھالیا جس کے بعد انہوں نے مختصر خطاب بھی کیا ۔ تاہم ان کا خطاب ختم ہوتے ہی سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا گروپس نے صدر ٹرمپ کی تقریر کو غیر واضح اور مایوس کن قرار دے دیا ۔سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں میڈیا سے وابستہ افراد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں گزشتہ انتظامیہ کی مذمت کی اور متوسط امریکیوں کے حوالے سے مایوس کن مستقبل کی بات کی ہے ۔ ٹرمپ کی تقریر سے واشنگٹن کو ایک دھچکا لگا ہے ۔ٹرمپ نے اپنی پہلی تقریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا جبکہ بعض میڈیا افراد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا انداز حاکمانہ تھا جبکہ کچھ نے ان کے انداز کو فلمی ولن کی طرح قرار دیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website