counter easy hit

روانڈا میں ڈرون سے ادویات اور خون کی ترسیل

US medicines and blood supplies in Rwanda

US medicines and blood supplies in Rwanda

افریقی ملک روانڈا میں دنیا کے سب سے پہلے کمرشل ڈرون کے ذریعے دیہی علاقوں میں طبی مصنوعات اور خون کی ترسیل کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈرون ڈیلیوری پوائنٹ پر اترنے کے بجائے متعلقہ اشیا کے چھوٹے پیکجز کو ایک پیراشوٹ کے ذریعے نیچے کی جانب چھوڑ دیتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے پہلے کی نسبت اشیا کی ترسیل کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ کی جا سکے گی۔یہ ڈرونز پانچ سو فٹ سے نیچے پرواز کریں گے تاکہ طیاروں کے لیے استعمال کیے جانے والے فضائی راستوں میں خلل پیدا نہ ہو۔

یہ ڈرونز 150 کلو میٹر فاصلے تک ہی جا سکیں گے لیکن اندازے کے مطابق یہ ڈرونز اس سے دگنا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

افریقہ میں کئی مقامات پر امدادی کاموں کے لیے پہلے ہی ڈرونز کی مدد حاصل کی جارہی ہے جن میں خون کے نمونے ڈیلیور کرنے اور ریڈ کراس کی جانب سے یوگینڈا میں پناہ گزینوں کے کیمپ کی نگرانی شامل ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website