counter easy hit

امریکی فوج کی مشرقی یورپ میں تعیناتی ،روس کا اظہار برہمی

پولینڈ میں امریکی افواج کی تعیناتی اور جنگی سازو سامان پہنچنے پر روس نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 US military deployment in Eastern Europe, Russia expressed anger


US military deployment in Eastern Europe, Russia expressed anger

مشرقی یورپ میں گزشتہ روز ہزاروں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا عمل شروع ہوا جب کہ ساتھ ہی ٹینک اور دیگر بھاری اسلحہ کی منتقلی بھی منصوبے میں شامل ہے۔ روس کی طرف سے کریمیا کو اپنا حصہ بنانے کے لیے امریکی صدر بارک اوباما نے ایک نیٹو مشن کے تحت مشرقی یورپ میں امریکی فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ماسکو حکومت نے اس پیش رفت کو روس کی خودمختاری کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب پولینڈ نے امریکی فوجیوں کی آمد کا خیرمقدم کیا ہے۔ تقریباً80ٹینکوں اور کئی بکتربند گاڑیوں پر مشتمل یہ دستہ ڈیرے ڈالنے کے بعد کئی ملکوں میں گشت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا۔ امریکی فوج کی آمد پر پولینڈ کےوزیر دفاع انتھونی میسروچ کا کہنا ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد کے دستوں کی تعیناتی سے روس کا خطے میں بڑھتا اثر و رسوخ ختم ہوجائے گا۔یہ بات اہم ہے کہ پولش وزیر دفاع امریکا کے ساتھ دفاعی تعلقات میں فروغ کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وسطیٰ یورپ اور خاص طور پر پولینڈ میں روس کی طاقت کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب روس نے پولینڈ میں امرکی فوج کی تعیناتی پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ یہ تعیناتی روس کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website