امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس ملاقات میں شام اور عراق کے بحران سمیت علاقائی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

US minister meets with Turkish President in Ankara
ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق میٹس اور ایردوآن کی اس ملاقات میں عراق کے شمالی حصے میں کردوں کی طرف سے آزادی کے سوال پر ایک ریفرنڈم کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔ یہ ریفرنڈم آئندہ ماہ شیڈول ہے۔ اس میٹنگ میں روس کی جانب سے ترکی کو فراہم کیے جانے والے ایس فور ہنڈرڈ میزائل سسٹم پر بھی بات کا امکان تھا۔ امریکا اس ڈیفنس میزائل سسٹم کی فراہمی پر ناخوش دکھائی دیتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ تین ملکوں کے دورے پر ہیں۔ وہ اردن کا دورہ مکمل کر کے ترکی پہنچے تھے۔ جیمز میٹس آج یوکرائن پہنچیں گے۔








