اسلام آباد : پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد امریکا بھی متحرک ہو گیا اور امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سوزان رائس کل پاکستان پہنچیں گی جہاں وہ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔
امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سوزان رائس کل پاکستان پہنچنے پر وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گی۔
ملاقات کے دوران خطے کی سلامتی، پاک بھارت تعلقات اور افغان مصالحتی عمل سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔