تہران۔۔۔۔۔۔۔خلیج فارس میں ایرانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لئے گئے 10امریکی بحری اہلکاروں کو چھوڑ دیا گیا۔
ایرانی ٹی وی کے مطابق خلیج فارس میں امریکا کی دو کشتیاں نیوی گیشن سسٹم ٹوٹنے پر گزشتہ رات غلطی سے ایرانی مندری حدود میں داخل ہو گئیں تھیں،جس پر ایرانی حکام نے دونوں کشتیوں کو قبضے میں لے لیا اور 10ارکان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔واقعے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے امریکا سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا ۔ اس واقعے کے بعد امریکی وزیر خارجہ اور ایرانی وزیر خارجہ رابطے میں تھے