واشنگٹن……امریکی نیوی کی انٹیلی جینس ایجنسی کے سربراہ کو دو برسوں سے نہ خفیہ معلومات دیکھنے کی اجازت ہے اور نہ ہی وہ اہم بریفنگز میں شرکت کرسکتے ہیں ۔
نیوی انٹیلی جینس کے سربراہ وائس ایڈمرل ٹیڈ ٹوئیگ برانچ کا نام دو سال پہلے غیر ملکی فوجی ٹھیکے میں بدعنوانی کی تفتیش کے دوران سامنے آیا تھا ۔ ومبر 2013 میں ان پر پابندی لگادی گئی کہ وہ نہ تو کوئی خفیہ معلومات دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں اور نہ خفیہ اجلاسوں میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ اب تک ان پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی لیکن انہیں کلیئر بھی قرار نہیں دیا گیا ۔
وائس ایڈمرل ٹیڈ برانچ کو حساس آپریشنز پر دیگر امریکی انٹیلی جینس عہدے داروں سے تبادلہ خیال کی اجازت بھی نہیں ہے ۔