counter easy hit

امریکا کی آن لائن ویب سائٹ ایمیزون پرگاندھی کی تصویر والی چپل کی فروخت

نئی دہلی: بھارتی پرچم کے پائیدان کی فروخت کے بعد آن لائن چیزیں فروخت کرنے والی سائٹ ایمیزون پر مہاتما گاندھی کی تصویر والی چپل کی فروخت نے ایک بار پھر بھارتیوں کے جذبات کو بھڑکا دیا۔

US online website on Amazon selling sandals with Gandhi's image

US online website on Amazon selling sandals with Gandhi’s image

ایمیزون کی ویب سائٹ پر بھارتی پرچم کے پائیدان کی فروخت کے بعد ایمیزون نے ایک بار پھر بھارتیوں کے جذبات کو بھڑکا دیا ہے اور اس بار آن لائن چیزیں فروخت کرنے والی امریکی کمپنی نے بھارت کے قومی رہنما اور بھارت کی آزادی میں اہم کردار اداکرنے والے مہاتما گاندھی کی تصویر والی چپل فروخت کے لیے پیش کردی ہے، ایمیزون کی ویب سائٹ پر جو چپل فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے اس میں مہاتما گاندھی کی تصویر چھپی ہوئی ہے جس پر بھارتی عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔گاندھی کی تصویر والی چپلیں اتوار کی صبح تک ویب سائٹ پر موجود تھیں تاہم بھارتی حکومت اور عوام کی طرف سے احتجاج کے بعد انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمیزون انتظامیہ تک پیغام پہنچانے کے لیے واشنگٹن میں تعینات بھارتی سفیر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ انتظامیہ کو اس طرح کی چیزیں فروخت کے لیے پیش کرنے سے پہلے بھارتی جذبات اور حساسیت کا پوری طرح سے خیال رکھنا چاہیے۔ایمیزون ویب سائٹ پر گاندھی کی تصویر والی چپل فروخت کے لیے منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی عوام کی جانب سے انتہائی غصہ کا اظہارکیا جارہا ہے اور اس عمل کو بھارت کی توہین قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ  چند روز قبل ویب سائٹ پر بھارتی پرچم کے حامل پائیدان کی فروخت پر ہندوستانی عوام اور حکومت شدید چراغ پا ہوگئے تھے جب کہ بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے اپنے ٹویٹس میں دھمکی دی تھی کہ اگرکینیڈا میں ایمیزون نے بھارتی پرچم والے پائیدان کی فروخت بند نہ کی تو ایمیزون آفیشلز کو بھارتی ویزے جاری نہیں کئے جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website