امریکہ ( بیوروچیف) شکاگو بیورو اورمرکزی آفس کی اطلاع کے مطابق چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریکPAT یورپ ،چیف ایگزیکٹئوایشین پیپلز نیوز ایجنسی انٹرنیشنل،عالمی چیرمین ایشین پریس کلبز ایسو سی ایشن APCA،نامورایشین یورپی صحافی و شاعر،محمد شکیل چغتائی اپنے پروگرام کے مطابق فرانکفرٹ سے ہوتے ہوئے شکاگو پہنچ گئے،جہا ں وہ ٢ ہفتے اپنے برادر نسبتی احمد انصاری کے گھر قیام فرمائیں گے۔
اس عرصہ میں ان سے فون نمبر 17732621014 پررابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ انہیںٹیگل ایر پورٹ پرPATجرمنی کے سینئر نائب صدر،صدر مجلس شوریٰ MQIبرلن ،خضر حیات تارڑ،پرنس محمد ارمغان خان چغتائی اور پرنسس فصیحہ شکیل چغتائی نے الوداع کہا،جبکہ اوہیر ایرپورٹ،شکاگو پر انکے استقبال کے لئے APCAانٹرنیشنل کے سکریٹری جنرل جمیل چغتائی،انکی اہلیہ عظمےٰ چغتائی،صاحبزادے اکسم چغتائی اوراے اینڈ ایس سروسز کے مالک احمد شمیم انصاری موجود تھے۔
شکیل چغتائی اپنے دوران قیام علمی،ادبی، سیاسی تقریبات میں شرکت کے علاوہ APCA انٹرنیشنل،شکاگو کے عہدیداران،صحافی و شعراء برادری اور یہاں پر مقیم احباب سے ملاقاتیں کریں گے،نیز مجوزہ پاکستان انٹرنیشنل کلچرل اینڈ سوشل آرگنائزیشن ٹرسٹ کو امریکہ میں رجسٹرڈ کروائیں گے۔