امریکی ریاست کینساس میں تارکین وطن پر حملے کا منصوبے بنانے کے الزام میں تین افراد گرفتار کر لیے گئے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق کینساس کے شہر گارڈن سٹی سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، جن پر ایک مسجد اور رہائشی تنصیب پر حملے کی منصوبہ سازی کا الزام ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز گرفتار ہونے والےمشتبہ افراد کا تعلق دائیں بازو کی ملیشیا کے ارکان سے ہے۔
حکام کا خیال ہے کہ یہ افراد صومالی تارکین وطن کی کمیونٹی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے