واشنگٹن ;امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نےاتفاق کیا ہےکہ شمالی کوریا کے جوہری اوربیلسٹک میزائل پروگرام کا مکمل خاتمہ انتہائی اہم ہے۔امریکی قصرصدارت وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایاگیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اورجاپانی وزیراعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک بات چیت میں شمالی کوریا میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر گفتگوکی اوردونوں نے تصدیق کی دونوں ممالک شمالی کوریا کے ساتھ ہونے والی امریکی صدر سے ملاقات کے حوالے سے روابط جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر ملیں گے۔امریکی صدر اور جاپانی وزیراعظم نے شمالی کوریاکے جوہری و کیمیائی ہتھیاروں، بیلسٹک میزائل پروگرام کو ہمیشہ کےلیے ترک کروانے کے مشترکہ مقصد کا اعادہ کیا۔