واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ شمالی کوریا نے دنیا کو نیوکلئیرہتھیاروں سے تباہ کرنےکی دھمکیاں دیں ، اسے بہت پہلے دہشت گرد ملک قرار دے دینا چاہیے تھا۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت سے کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے دنیا کو نیوکلئیرحملوں کی دھمکیاں دیں غیرملکی سرزمین پر دوسر وں پر رچھپ کر وار کیے گئے، اسے دہشت گرد ملک قرار دینے کا فیصلہ بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔ دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ شمالی کوریا کے رویے کےباعث اسے دہشت گرد ملک قراردیا گیا ۔ ’’ کم جانگ ان ‘‘ کے جارحانہ اقدامات کا احتساب ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے دہشت گرد ملک قرار دینےکے بعد شمالی کوریا کو مزید پابندیوں کو سامنا کرنا ہوگا۔