counter easy hit

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکریٹری دفاع کو فارغ کردیا

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکریٹری دفاع مارک ایسپر کو ان کے منصب سے فارغ کردیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ قدم امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنے حریف جوبائیڈن سے شکست کھانے کے بعد اٹھایا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے مارک ایسپر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

…Chris will do a GREAT job! Mark Esper has been terminated. I would like to thank him for his service.

— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 9, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ پیغام میں مارک ایسپر کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر کے ڈائریکٹر کرسٹوفر سی ملر کو قائم مقام سیکریٹری دفاع مقررکیا ہے۔امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن آئین و قانون کے مطابق 20 جنوری 2021 کو اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website