counter easy hit

تین شرائط پوری کریں اور امریکا کا صدارتی امیدوار بنیں

US presidential candidate of the three conditions and equipment

US presidential candidate of the three conditions and equipment

امریکا کا صدارتی امیدوار بننے کی شرائط فقط تین اور نہایت معمولی ہیں، انھیں کوئی بھی شخص پورا کرکے الیکشن لڑسکتا ہے، ضروری ہے کہ امیدوار امریکا میں پیدا ہوا ہو، کم از کم 14 سال سے امریکا میں قیام پذیر ہو اور اس کی عمر کم از کم 35 سال ہو۔

امریکا کا صدر صرف حکومت کا سربراہ نہیں ہوتا، وہ امریکی افواج کا کمانڈر انچیف بھی ہوتا ہے، اس وقت امریکی صدر کی تنخواہ 4 لاکھ ڈالر سالانہ ہے، مزید 50 ہزار ڈالر متفرق اخراجات کے لیے ملتے ہیں، ایک لاکھ ڈالر کا بلاٹیکس سفر خرچ بھی ملتا ہے جبکہ 19 ہزار ڈالر تفریحی الاؤنس مقرر ہے،یہ تنخواہ 2001 ءمیں طے ہوئی تھی۔

اس سے پہلے امریکی صدر کو 2 لاکھ ڈالر سالانہ ملتے تھے،سابق صدور کو پنشن بھی ملتی ہے اور کچھ دوسری مراعات بھی ملتی ہیں، اس وقت سابق صدور کو 2 لاکھ ڈالر سالانہ دیے جاتے ہیں۔

امریکا کے4 سابق صدور اس وقت زندہ ہیں، جن میں جمی کارٹر، جارج بش سینئر، بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website