counter easy hit

امریکی صدارتی انتخابات، ہلیری کی ٹرمپ پر برتری ایک پوائنٹ رہ گئی

US presidential election, Trump was one point lead over Hillary

US presidential election, Trump was one point lead over Hillary

امریکی صدارتی انتخابات پے در پے اسکینڈلز کی زد میں آ گئے۔ نئے عوامی جائزے کے مطابق ہلیری کی ٹرمپ پر برتری ایک پوائنٹ رہ گئی۔ ریاست فلوریڈا میں ٹرمپ ڈیمو کریٹ حریف سے چار پوائنٹ آگے نکل گیا۔

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات پر انتخابی نعروں سے زیادہ امیدواروں کے اسکینڈلز اثر انداز ہو رہے ہیں۔ خواتین کو ہراساں کرنے کا اسکینڈل سامنے آنے پر ٹرمپ مقبولیت کھو گیا تو اب ای میلز اسکینڈل کی دوبارہ تحقیقات نے ہلیری کو مشکل میں ڈال دیا۔ نئے عوامی جائزے کے مطابق ہلیری کو ٹرمپ پر برتری ایک پوائنٹ رہ گئی۔ ڈیمو کریٹ امیدوار کو 46 جبکہ ٹرمپ کو 45 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ ریاست فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حریف سے چار پوائنٹ آگے نکل گیا ہے۔ دوسری طرف ہلیری کلنٹن کے انتخابی مہم کے چیرمین جان پوڈیسٹا نے ای میلز کی دوبارہ تحقیقات کے اعلان پر ایف بی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website