امریکی صدارتی ترجمان نیویارک کی سڑکوں پر،مزاحیہ ٹی وی شو اداکارہ میلیسا میک کارتھی ، سین اسپائسر کا بہروپ بھر کر پوڈیم سمیت مین ہیٹن کی سڑکوں پرنکل آئیں۔
راہ گیر رک رک کر دیکھنے لگے اور دھڑادھڑ موبائل فون سے ویڈیو بنانے لگے۔ مین ہیٹن کی سڑکوں پر وائٹ ہاوٌس ترجمان اپنے پوڈیم سمیت نظر آئے تو دیکھنے والوں کا رش لگ گیا۔
غور سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ یہ اداکارہ میلیسا میک کارتھی ہیں جنھوں نےمزاحیہ ٹی وی شو کی ریکارڈنگ کے لئے پریس سیکریٹری سین اسپائسر کا روپ دھار رکھا ہے۔ موٹر پر سوار مخصوص انداز میں پیروڈی کرتے اداکارہ کے انداز نے سب کو بہت محظوظ کیا۔