امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے خلاف نیویارک میں احتجاج جاری ہے اور احتجاجی مظاہرین نے ٹرمپ ٹاور کی طرف مارچ شروع کر دیا ہے۔
ٹرمپ ٹاور کے باہر سیکورٹی کے لیے رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں تاکہ مظاہرین کو یہاں سے دور رکھا جاسکے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن جیتتے ہی امریکا کےطول و عرض میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ شکاگو، ٹیکساس، ٹنیسی، نیشویلی، الی نوئے، ایریزونا اور آسٹن میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور ڈونلڈ کو امریکی صدر ماننے سے انکار کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ۔