counter easy hit

آرمی چیف سےزلمے خلیل زاد کی ملاقات،خطےکی سیکیورٹی سمیت اہم امورپرگفتگو

راولپنڈی: (ایس ایم حسنین) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان امن عمل کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں افغان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق گفتگو کی گئی جبکہ افغانستان میں دیرپا امن واستحکام کے حصول کیلئے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور زلمے خلیل زاد کے درمیان ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی زلمے خلیل زاد امریکی وفد کے ہمراہ پاکستان آئے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی تھی۔ آرمی چیف اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کے درمیان یہ ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی تھی۔

ملاقات کے دوران پاکستان کے لیے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن جنرل آسٹن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک افغان سرحدی انتظامات اور افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت پر غور کیا گیا۔ دونوں امریکی حکام نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website