گزشتہ روزہونے والے انتخابات میں ری پبلکن پارٹی نے امریکی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں بھی اکثریت حاصل کرلی۔رپبلکن پارٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں بھی اکثریت حاصل کرلی جس سے ڈیموکریٹس کےلیے مزید مشکلات پیدا ہوگئیں۔
سینیٹ میں اکثریت سے ٹرمپ کے لیے اپنی پالیسیوں کو قانونی شکل دینے میں آسانی ہوگی تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کتنے ری پبلکن سینیٹر ٹرمپ کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ کئی سینیٹرز نے ان کی حمایت سےانکار کردیا تھا۔
گزشتہ روز سینیٹ کی سو میں سے 34 نشستوں پر انتخابات ہوئےجس کے بعد سینیٹ میں رپبلکن پارٹی کی نشستوں کی تعداد 51 ہوگئی،جبکہ ڈیموکریٹس کی سیٹیں 46 ہیں، دو نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ ایک کا نتیجہ آنا باقی ہے۔
ایوانِ نمائندگان کی 435 نشستوں میں سے ری پبلکن پارٹی نے 239 جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی نے 193 نشستیں حاصل کرلیں جبکہ تین نشستوں کے نتائج کا اعلان نہیں ہوا۔