ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے وزیر خارجہ کے طور پر نامزد کیے جانے والے ریکس ٹِلرسن ایک روسی آف شور کمپنی کے ڈائریکٹر نکلے ۔
ایک جرمن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے اگلے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ایک روسی آف شور کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں، یہ آئل کمپنی باہامس میں واقع ہے ۔باہامس بھی ٹیکس کی محفوظ پناہ کے طور پر جانا جاتا ہے ، اخبار کے مطابق ریکس ٹلرسن روسی کمپنی ایکسن نیفٹی گیس کے گزشتہ 18سال سے ڈائریکٹر ہیں